کراچی ائیرپورٹ حملہ، خاتون ،بینک عملے سمیت کئی سہولت کار گرفتار

کراچی:(بیورورپورٹ)کراچی ائیرپورٹ حملے میں ملوث خاتون اور بینک عملے سمیت کئی سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار سہولت کاروں کا تعلق بلوچستان سے ہے، ائیرپورٹ سگنل کے قریب دہشتگردی کی سہولت کاری میں بینک کا عملہ بھی ملوث نکلا ،دوران تحقیقات دہشتگردی کے تانے بانے بیرون ممالک سے جاملے،ایئرپورٹ کے اندر ریکی کرنے والی ٹیم بھی دھر لی گئی۔

ذرائع کے مطابق حملے سے قبل ویڈیو بنانے والا سہولت کار کراچی یونیورسٹی کا طالب علم ہے،حملے میں استعمال ہوئی گاڑی خریدنے کیلئے 71 لاکھ روپے کی رقم تربت سے کراچی بینک ٹرانسفر ہوئی، بینک عملے نے رقم منتقل کرنے کےلئے 2 لاکھ روپے رشوت لی۔