عوام کو بڑا ریلیف،چینی 32 ،دالیں 75 روپے کلو تک سستی

لاہور:(کامرس رپورٹر)عوام کو بڑا ریلیف،چینی 32 ،دالیں 75 روپے کلو تک سستی ہوگئیں۔

چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے مطابق دالوں کی قیمتیں 25سے75 روپے تک کم ہوئیں، مزید کمی کا امکان ہے، دال چنا 40 روپے کم ہوکر 360 روپے، دال ماش 75 روپے کمی کے بعد 425 روپے، کابلی چنا درجہ اول 45 روپے کمی کے بعد 355 روپے جبکہ کابلی چھوٹا چنا 25 روپے کم ہوکر 295 روپے کلو ہوگیا، ستمبر سے اب تک کالے چنے کی فی کلو قیمت میں بھی 50 روپے کمی آئی۔

دوسری جانب مارکیٹ میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ ہوا اور 20 کلو کا تھیلہ 1625سے1685 روپے کا ہوگیا ہے، آٹے کی قیمت میں اضافے پر آٹا ڈیلرز اور تندور مالکان کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔