ٹرمپ کو صدارتی پروٹوکول مل گیا،رہائشگاہ کی سکیورٹی بڑھا دی گئی

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)ٹرمپ کو صدارتی پروٹوکول مل گیا،رہائشگاہ کی سکیورٹی بڑھا دی گئی،غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلوریڈا میں پام بیچ میں مار اے لاگو ریزارٹ میں روبوٹ کتوں نے گشت شروع کردیا جبکہ جھیل میں کوسٹ گارڈ بھی ڈیوٹی پر تعینات کردیئے گئے ،امریکی میڈیا کے مطابق انتخابی نتائج آنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی پروٹول مل گیا،انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات میں غیرمعمولی اضافہ کردیا۔

دریں اثنا نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاوس کا چیف آف سٹاف مقرر کردیا،سوزی وائلز ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی منیجر تھیں، 67 سالہ سوزی ویلز امریکی تاریخ میں عہدے پر فائز ہونےوالی پہلی خاتون ہوں گی۔