اسلا م آباد(بیورورپورٹ)وزیرخزانہ اورنگزیب نے کہا ہے ملک میں معاشی استحکام،آئی ایم ایف کےساتھ قرض معاہدے میں کوئی چیز خفیہ نہیں ،ملک عطیات سے نہیں ٹیکسوں پر چلتے ہیں،کوئی بھی ملک اب ڈیپازٹ اور قرض رول اوور کرنے کےلئے تیار نہیں۔
لٹریچرفیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کرنسی مستحکم اورزرمبادلہ ذخائرمیں استحکام آیا ،مارچ جون تک زرمبادلہ ذخائر3ماہ کی درآمدات کے مساوی ہوجائیں گے، مہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی کو پہنچنا چاہیے، عالمی مارکیٹ میں چکن کی قیمتوں میں 14 فیصد کمی، پاکستان میں 15 فیصداضافہ ہوگیا،حکومت نے ایک ارب ڈالر قرضہ واپس کیا،زرمبادلہ ذخائرپھربھی بہترہیں،ٹیکس ٹوجی ڈی پی 9 سے 10 فیصد پائیدار نہیں، ٹیکس اصلاحات لانا ہوں گی،سٹرکچرل اصلاحات ضروری ہیں، ایف بی آرکی بطورادارہ ساکھ اور اعتماد بحال کرنی ہے،اینڈ ٹواینڈ ڈیجیٹائزیشن کیلئے ٹیکنالوجی پر توجہ ہے۔
اورنگزیب نے کہاٹیکنالوجی صرف ایک حصہ ہے،بطورتنخواہ دارمیں بھی بغیرایڈوائزرکے ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کرسکتا،ڈیجیٹائزیشن میں آگے بڑھ رہے ہیں،لیکج بند کریں گے،ری فنڈزمیں رشوت ،کرپشن والا کام بند کرنا ہوگا،کاروباری طبقہ سپیڈ منی سے اجتناب کرے،سینیٹر نے کہانجی شعبے کو ملک کو چلانے کیلئے آگے آنا چاہیے، ڈیپازٹ اور روول اوورکرنے کیلئے اب کوئی تیار نہیں ،چین،سعودی عرب اوریواے ای سمیت دوست ممالک سے سرمایہ کاری کیلئے کوشاں ہیں،چین کےساتھ سی پیک فیزون انفراسٹرکچرکی تعمیرکیلئے تھا،سی پیک کا فیز ٹو بزنس ٹو بزنس ہے اب سب کچھ بی ٹو بی سطح پر ہوگا،پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ اتنا آسان نہیںورنہ 10سال پہلے کام ہو چکا ہوتا،اگلے سال یوروبانڈکے اجراءکاپلان ہے،پانڈابانڈکیلئے بھی بات کررہے ہیں۔
روزانہ طویل وقت گاڑی چلانا دل کی صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے: جدید تحقیق
آزاد اور خودمختار فلسطین کا قیام پائیدار امن کیلئے ناگزیر ہے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ فائنل آج، پاکستان ٹائٹل کے دفاع سے ایک قدم دور
اداکار سلیم شیخ کی بیٹی کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل
آزاد کشمیر، بھارتی ایما پر شرپسندی میں ملوث فسادی ٹولے کی حقیقت بے نقاب
نیتن یاہو کی آئزنکوٹ کو اتحادی حکومت میں پہلے وزیراعظم بننے کی پیشکش
بجلی صارفین پر 95 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
قومی اسمبلی اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کی سمری ارسال، اہم قانون سازی متوقع
صدر اور وزیراعظم کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم، پاک فوج کے دستوں کی سعودیہ روانگی



















