واشنگٹن:(خواجہ فاروق)نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے تارکین وطن کو امریکہ آنے سے روکنے ،ملک بدر کرنے کی بات پر قائم ہوں۔
امریکی میڈیا کو دئیے پہلے انٹرویو میںٹرمپ نے کہاامریکی بارڈرز کو محفوظ بنانے اور تارکین وطن کو رو کنا ہوگا، قیمت کی بات نہیں خاص کر ایسے وقت میں جب لوگوں کو قتل کیا جائے ، منشیات گینگ ملک کو تباہ کررہے ہیں تو ایسے میں لوگوں کو واپس جانا ہوگا اورکوئی راستہ نہیں
نومنتخب صدر نے کہا لوگوں کے امریکہ آنے کےخلاف نہیں بلکہ چاہتاہوں لوگ امریکہ آئیں، رپورٹ کے مطابق امریکہ میں تارکین وطن کی تعداد لاکھوں میں ہے، حکام نے کہا اتنے زیادہ لوگوں کو ملک بدر کرنے کے پلان میں حکومت کو معاشی اور نقل و حمل کے چیلنجز درپیش ہونگے۔
تارکین وطن کو روکنے اورملک بدر کرنے کی بات پر قائم ہوں،صدر ٹرمپ



















