ڈاولینس نے 2نئی پروڈکٹ لائنز متعارف کرا دیں


لاہور:(کامرس رپورٹر)2024ڈیلرز کنونشن 2024 کے موقع پر پاکستان میں ہوم اپلائنسز بنانے والے معروف ادارے ڈاولینس نے فخریہ طور پر 2 اہم پروڈکٹ لائنیں، ڈاولینسپریما لائن اور ڈاولینس ڈی سولر لائن متعارف کرا دیں۔

نئی پروڈکٹ لائنیں پاکستانی صارفین کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کےلئے ڈیزائن کی گئی ہیں جو جدید طرز زندگی کی امنگوں اور ملک کو درپیش توانائی کے چیلنجزکا حل فراہم کرتی ہیں،پریما لائن ڈیزائن فار بیٹر ڈاولینس کی پریمیم پروڈکٹس کاایک مجموعہ ہے جو جدیدترین ٹیکنالوجی اور دلکش ڈیزائن کا امتزاج ہے، پاکستانی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے اوریورپی معیارات کے مطابق تیار کردہ پریما لائن میں ایک نو فراسٹ ریفریجریٹر بھی شامل ہے جو پاکستان میں توانائی کے حوالے سےدشوارصورتحال میںایک قابل اعتماد پروڈکٹ ہے۔