کوئٹہ،دکی:(بیورورپورٹ)بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا،سکیورٹی اداروں کامشترکہ آپریشن،کالعدم تنظیم کے 3دہشتگرد جہنم واصل،2کو گرفتار کرلیا گیا۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا انٹیلی جنس ایجنسیوں نے مختلف علاقوں راہشام ،ضلع موسیٰ خیل میں بی ایل اے کے دہشتگردوں کی اطلاع پر کامیاب آپریشن کیا،دہشتگرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،فائرنگ کے تبادلے میں3مارے گئے،2کو گرفتار کرلیا،5سے7دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے،گرفتاری کیلئے آپریشن شر وع کردیا گیا،ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
دوسری جانب ضلع دکی میں مسلح افراد نے 3ٹرکوں کو فائرنگ کے بعد آگ لگادی،ذرائع کے مطابق چمالنگ کے علاقے میں تھری پل کے مقام پر نذر آتش کئے گئے 2ٹرک کوئلے سے بھرے ،ایک خالی تھا،تینوں ٹرک مکمل تباہ،ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا،کالعدم تنظیم کے 3دہشتگرد ہلاک،2گرفتار



















