غزہ:(مشرق نیوز)خود کو طویل جنگ کیلئے تیار کرو‘شہید یحییٰ سنوار کی آخری وصیت سامنے آگئی،وصیت حماس رہنما اسامہ حمدان نے میڈیا کو پڑھ کر سنائی۔
وصیت میں شہید نے قیادت اور کارکنوں کو مخاطب کیا ،یحییٰ سنوار نے لکھاسمجھنا ہوگا جنگ بہت سے لوگوں کی توقع سے زیادہ طویل ہوسکتی ہے لیکن جنگ جتنی طویل ہوگی آزادی کے اتنے ہی قریب پہنچےں گے، ملکی زمین سے اسرائیل کے وجود کا خاتمہ ہوگا،شہید یحییٰ سنوار نے حکم دیا خود کو طویل اور شدید جنگ کیلئے تیار کرو،قبضے سے باہر نکلیں گے اور بیت المقدس کے دروازے پر پہنچیں گے۔
خود کو طویل جنگ کیلئے تیار کرو، شہید یحییٰ سنوار کی آخری وصیت



















