امریکی صدارتی انتخاب قریب،کملا کی پوزیشن کمزور،ٹرمپ کی فتح یقینی،مشرق سروے
نیویار ک:(سروے رپورٹ)جیسے جیسے امریکی صدارتی انتخابات قریب آرہے ہیں، سروے بتاتے ہیں کملا کی پوزیشن کمزور،ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح یقینی ہے۔
اپنے پچھلے دور میںٹرمپ نے اقتصادی محاذ پر بڑی کامیابیاں سمیٹیں،بیروزگاری میں ریکارڈ کمی،ٹیکس کٹوتیوں ،ملازمتوں کا ایکٹ ،ڈی ریگولیشن ،کاروبار دوست پالیسیاں ،فوج کی مضبوطی،سرحدی تحفظ ، امیگریشن اصلاحات ،ہوم لینڈ سکیورٹی میں اضافہ، انسداد دہشتگردی کی کوششیں،داخلی سلامتی اور دفاع کےلئے اقدامات سرفہرست ہیں۔
مشرق سروے رپورٹ کے مطابق ٹریک ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے معاشرے کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو یقین ہے ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ منتخب ہونے پر نہ صرف اپنی اقتصادی پالیسیوں کا دوبارہ آغاز کریں گے بلکہ پورے زور و شور سے نافذ بھی کریں گے، لوگ توقع کر رہے ہیں ٹرمپ مشرق وسطیٰ، یوکرین اور دنیا کے دیگر حصوں میں پھیلتی جنگ کو ختم کرنے کےلئے فوری اور اہم فیصلے کریں گے، مسلم ووٹرز بے صبری سے ڈونلڈ ٹرمپ کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ فلسطین اسرائیل تنازع کے دیرینہ حل طلب مسئلے کو مستقل حل کرنے کی طرف لےکر جائیں گے ،پاکستانی کمیونٹی عمران خان کو سیاسی بنیادوں پر نشانہ بنانے کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حمایت کی امید رکھتی ہے ،ٹرمپ کے حوصلہ افزا اقدامات کی امید لوگوں کو حق میں اپنا ووٹ استعمال کرنے کی طرف راغب کر رہی ہے۔
ادھر سماجی و صحافتی رہنما، پاکستانی نژاد امریکی خواجہ فاروق نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بھرپور مہم کابھی آغاز کردیا،خواجہ فاروق اپنی عوامی ساکھ اور اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے پاکستانی امریکن ووٹرز کو سابق صدر کے حق میں ووٹ دینے پر آمادہ کر رہے ہیں۔
انتخابی مہم میں حصہ لینے کے بعد خواجہ فاروق نے کہاپاکستانی امریکن کمیونٹی کے 95فیصد ووٹرز نے یقین دلایا ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دیں گے،ووٹرز سمجھتے ہیں ٹرمپ ہی واحدلیڈر ہیں جو امریکی معیشت کو دوبارہ مستحکم کر سکتے ہیں اور دنیا بھر میں جاری تنازعات کا خاتمہ کر سکتے ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ امید کی وہ کرن ہیں جس کی دنیا کو تلاش ہے،ٹرمپ کی قائدانہ صلاحیتیں ،جرات مندانہ پالیسیز امریکہ کو دوبارہ عالمی اثر و رسوخ دلانے میں مددگار ثابت ہوں گی اور ملکی معیشت کو استحکام فراہم کریں گی، پختہ ہے عوامی شعور اور اپنے وسیع تجربات کی بنیاد پر ٹرمپ کی کامیابی ناگزیر ہے۔
سیاسی سماجی و صحافتی رہنما کے مطابق ہر طبقہ فکرٹرمپ کےساتھ ہے،پاکستانی امریکن کمیونٹی میں بھاری اکثریت ٹرمپ کی حمامی ہے،سب ٹرمپ کی واضح ،قابل عمل اقتصادی اصلاحات، بارڈر سکیورٹی اور بیرونی مداخلت میں کمی کی تجاویزکے معترف ہیں،جیت کے بعد ٹرمپ کی مجوزہ پالیسیز امریکہ کو غیر ملکی معیشتوں پر انحصار کم کرنے، ملک میں روزگار کے مواقع کو ترجیح دینے ،انفراسٹرکچر کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کی اجازت دیں گی،ٹرمپ کا بیرون ملک فوجی مداخلت کم کرنے کا عزم پاکستانی امریکن کمیونٹی میں خاصی پذیرائی حاصل کر رہا ہے،غیر ضروری جنگوں کو ختم کرنے کا نقطہ نظر دنیا کی ضرورت ہے، ٹرمپ کی امیگریشن اصلاحات زیادہ محفوظ و منصفانہ نظام بنانے کےلئے ہیں۔
خواجہ فاروق نے مزید کہاکملا ہیرس کی جیت کسی صورت ممکن نظر نہیں آتی،امریکی شہری کملا پارٹی کی پالیسیوں سے سخت نالاں ہیں ،ماضی میں مقبولیت ہونے کے باوجود خاتون امیدوار سابق صدر کی اہلیہ ہیلری کلنٹن جیت حاصل کرنے میں ناکام رہیں، ٹرمپ کی کامیابی امریکہ اور دنیا بھر میں نئے دور کی خوشحالی و امن لائے گی۔



















