سکیورٹی فورسز کاپشین،ژوب میں آپریشن،2خوارجی جہنم واصل،5گرفتار

راولپنڈی ،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پشین،ژوب میں آپریشن،2خوارجی جہنم واصل،5کو گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع پشین میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 5خوارجیوں کو گرفتار کر لیا،ضلع ژوب میں آپریشن میں سکیورٹی فورسز کےساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج مارے گئے،گرفتار خوارج متعدد دہشتگرد حملوں میں ملوث اور سکیورٹی فورسز ،معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ترجمان پاک فوج نے کہاقبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا ،سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

دریں اثنا صدر مملکت آصف زرداری،وزیراعظم شہبازشریف،وزیر داخلہ محسن نقوی ودیگر نے دہشتگردوں کےخلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشتگردی کےخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

صدر،وزیراعظم نے کہافتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کےخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے، سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کےخلاف بہادری کے ساتھ لڑ رہی ہیں، پوری قوم دہشتگردی کےخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کےساتھ ہے،محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا بہادر سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر کامیاب آپریشنز کرکے فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، قوم کو بہادر جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے، قوم کی حمایت سے دہشتگردوں ،سہولت کاروں کا صفایا کریں گے۔