حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کردیا،اسرائیل کادعویٰ
تل ابیب،واشنگٹن:(مشرق نیوز)اسرائیلی فوج نے حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کرنے کا دعویٰ کردیا، اسرائیلی فوج نے کہا سنوار کو غزہ پٹی میں جبالیا کیمپ پر بمباری میں نشانہ بنایا۔
اسرائیلی ذرائع نے کہاحماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت بمباری میں ہوئی، افوج نے بمباری میں شہید مشتبہ لاش کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جو مثبت آیا، مکمل تصدیق کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کو یورپی ملک بھیجا گیا۔
ادھر حماس نے اسرائیلی دعوﺅں کی تصدیق سے انکار کرتے ہوئے کہاصورتحال کا مکمل جائزہ لینے کے بعد باضابطہ بیان نشر کیا جائے گا۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر حملے کےلئے اہداف کی منظوری دےدی،امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ذرائع نے حملوں کے ٹائم فریم یا اہداف کا مزید کچھ نہیں بتایا،حملہ امریکی صدارتی الیکشن سے قبل ہو سکتا ہے،دوسری جانب ایران نے کہااگر اسرائیل نے حملہ کیا تو فیصلہ کن جواب دیا جائے گا،ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا اسرائیل نے حملہ کیا تو جواب سے پچھتانا پڑےگا۔



















