اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ن لیگ ،پی پی آئینی عدالتوں کے قیام سے دستبردار،عدالت کی بجائے بنچ بنے گا، پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں اتفاق رائے ہوگیا۔
چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ کی زیر صدارت خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر بات چیت کی گئی،ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں اور جے یو آئی میں آئینی عدالت کے قیام کی 26ویں آئینی ترمیم ڈراپ کرنے اور آئینی بنچ کی تشکیل پر اتفاق ہوگیا،آئینی بنچ پر پی ٹی آئی سمیت کسی جماعت کو اعتراض نہیں،حکومت ،جے یو آئی نے مشترکہ مسودے پر پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا،فضل الرحمن حتمی مسودہ پی ٹی آئی قیادت کیساتھ شیئر کریں گے ،مسودے کی تیاری حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ،خصوصی کمیٹی کا اجلاس پھر بے نتیجہ ختم ہو گیا، آئینی ترمیم پر حتمی فیصلہ نہ ہو سکا، اجلاس جمعہ کودوبارہ ہو گا۔
لیگی سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا اتفاق رائے کے بہت قریب پہنچ گئے بس اب ایک پھونک کی دیر ہے، پھونک کمیٹی مارے گی،کمیٹی میں بہت اچھی گفتگو ہوئی ، تقریباً سب کا اتفاق ہوگیا۔
رہنما پیپلزپارٹی شیری رحمن نے کہاپی ٹی آئی نے مسودہ پیش نہیں کیا، پی ٹی آئی، جے یوآئی کےساتھ بیٹھے گی،ایک 2دن کی بات ہے خود دیکھ لیجیے گا، آئینی مسودے کی تیاری کےلئے بہت محنت ہوئی ، سب کی گزارشات سن کر آگے چلیں گے، بلاول بھٹو نے پہل کردی ،اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے سیاسی فورمز استعمال کر رہے ہیں،رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے کہا آئینی ترمیم پراتفاق رائے کے قریب پہنچ گئے ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا بہت اچھی خبریں ملیں گی انتظار کریں۔
قبل ازیں اجلاس میں پی ٹی آئی نے جبر کے ذریعے ایم این ایز پر دباو¿ ڈالے جانے ،اہلخانہ کے اغواءکا معاملہ اٹھایا،عمر ایوب،بیرسٹر گوہر نے آئینی ترمیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہاپی ٹی آئی کامسودہ تیار ہے تب دینگے جب بانی سے ملاقات ہوگی۔
عمر ایوب نے کہاکمیٹی کو حقائق بتائے، زین قریشی کی بیوی کو اٹھایا گیا، ریاض فتیانہ کے بیٹے اغواءہیں،پارٹی ایم این ایز کو اٹھایا جارہا ہے ،کاروبار تباہ ہوگئے، جے یو آئی (ف) کے گروپ ممبرز ،اخترمینگل کے ممبران کو دھمکیاں دی جارہی ہے، میں نے وزیرقانون سے پوچھا سب کچھ آپ کررہے ہیں؟ اگر ایجنسیاں کررہی ہے تو کیا ایجنسیاں حکومت کی کنٹرول میں نہیں؟پی ٹی آئی والوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور دوسری جانب اراکین اسمبلی کو نقد رقم کی آفر ہو رہی ہے۔
صحافیوں ونجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاحکومتی بنچز سے 7ممبران ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دینگے،جے یو آئی کےساتھ طے تھا ایک ساتھ چلیں گے،حکومتی ووٹ صرف کتابوں میں پورے ہیں،حکومت نے اپنے ممبران سے پوچھا نہ ڈر کے مارے جواب دیا ، میرے پاس باوثوق اور قابل اعتماد سورس سے خبر آئی ہے 7ممبر ووٹ نہیں دیں گے،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا حکومتی ممبران کہتے ہیں نااہل ہو بھی جائیں لیکن ووٹ نہیں دیں گے، شاید بلاول کو بھی علم ہو اپنے ممبران ووٹ نہیں دے رہے۔
بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا آئینی ترمیم جمعہ کوسینٹ میں پیش کردی جائے گی،80سے 90 فیصدکام ہوگیا، تمام مسودوں کو یکجا کیا جائےگا،وزیراعظم شہباز شریف نے آئینی ترمیم پر اراکین کو دیگر جماعتوں کی لیڈرشپ سے ہونے والی بات چیت پر بریف کیا۔
ادھر لاہور میں3 جماعتوں کے بڑوں کے درمیان ہونےوالی بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،ذرائع کے مطابق ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام عدالتی اصلاحات پر متفق ہیں،طے شدہ عدالتی اصلاحات پر فضل الرحمن پی ٹی آئی قیادت کو اعتماد میں لیں گے،فضل الرحمن ، بلاول بھٹو زرداری آئینی ترامیم پر ن لیگی قیادت کو ساتھ ملانے کیلئے کوشاں ہیں۔
اندورنی کہانی کے مطابق اعتراض والی شقوں پر ن لیگ کی قیادت آپس میں پھر مشاورت کرے گی، اجلاس میں مشترکہ مسودے پر اتفاق رائے کی کوشش جاری رکھنے پر اتفاق ہوا،بڑوں کی بیٹھک میں 9 مئی کے ملزموں کے ٹرائل کیلئے فوجی عدالتوں کے قیام پر اتفاق رائے نہ ہو سکا۔
دوسری جانب نئے ڈرافٹ کے اہم نکات اور تجاویز سامنے آگئیں،ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے 5 یا 9رکنی آئینی بنچ کے قیام کی تجویز مجوزہ نکات میں شامل ہے، ڈرافٹ میں موجود تجاویز کے مطابق آئینی بنچ میں ردوبدل کا اختیار چیف جسٹس سپریم کورٹ کو نہیں ہو گا،آئینی بنچ کی تشکیل جوڈیشل کمیشن کرے گا، بنچ کا سربراہ بھی جوڈیشل کمیشن مقرر کرے گا،آئینی بنچ کے تقرر کی میعاد مقرر کی جائے گی، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا تقرر 3سینئر ترین ججز میں سے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنرکے تقرر کا طریقہ کار بھی تبدیل کرنے کی تجویز بھی مجوزہ مسودے کا حصہ ہے، وزیراعظم ،اپوزیشن لیڈر میں اتفاق نہ ہونے پر چیف الیکشن کمشنر کا تقرر پارلیمانی کمیٹی کرے گی،آرٹیکل 63اے میں ترمیم کے بعد پارٹی پالیسی کے تحت ووٹ شمار ہوگا،وزیر اعظم ،وفاقی کابینہ کی صدر کو بھیجی گئی ایڈوائس چیلنج نہیں ہوسکے گی، کسی ادارے، عدالت یا اتھارٹی کو صدر کو بھیجی گئی ایڈوائس پر تحقیقات یا کارروائی کا اختیار نہیں ہوگا۔
ترمیم کیلئے فیصلہ کن راﺅنڈ شروع،آئینی عدالت کی بجائے بنچ بنے گا، پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں اتفاق



















