رکنیت غیر فعال ،افغانستان ایس سی او سمٹ میں مدعو نہیں

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)رکنیت غیر فعال ،افغانستان کو ایس سی او سمٹ میں مدعو نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کو ایس سی او سیکرٹریٹ کی جانب سے شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ،افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت اجلاس میں شامل نہیں ہوگا،افغانستان ایس سی او کا ممبر نہیں بلکہ آبزرور ریاست اور رکنیت غیر فعال ہے، افغانستان 7 جون 2012 کو ایس سی او کا آبزرور بنا جبکہ ستمبر 2021 سے رکنیت غیر فعال ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بطور ایس سی او چیئر افغانستان کی شرکت میں رکاوٹیں نہیں ڈالیں، افغانستان ایس سی او کا ممبر نہیں، آبزرور ریاست ہے اور غیر فعال ہے،امارات اسلامی افغانستان نے ایس سی او افغان معاہدے کی اکثر شقوں کو تسلیم نہیں کیا، امارات اسلامی افغانستان سابق حکومت کو اپنی پیشرو حکومت تسلیم نہیں کرتی،ذرائع کے مطابق امارت اسلامی کےلئے ایس سی او افغان معاہدے کو تسلیم کرنا ضروری ہے۔