کوئٹہ:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہاہے بلوچستان میں کسی فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں ، دہشت گردی کےخلاف اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا۔
سول ہسپتال کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی نے کہا بلوچستان بڑاصوبہ ہے ، ریاست کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے،دہشت گردسافٹ ٹارگٹ ڈھونڈتے ہیں ،بلوچستان میں سافٹ ٹارگٹ بنا کر لوگوں کو شہید کیا گیا جبکہ تربت میں بارود سے بھری گاڑی کو فورسز نے پکڑا،دہشت گردی پر شدید تشویش اور مذمت کا لفظ چھوٹا ہے، میرے استعفیٰ دینے سے دہشت گردی رک سکتی ہے تو ایک منٹ نہیں لگاوں گا، میرااستعفیٰ دینا اتنا بڑا کام نہیں ، صوبائی اسمبلی جب تک چاہے گی وزیر اعلیٰ رہوں گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہادہشت گردی کےخلاف اتفاق رائے پیداکرنے کی کوشش کریں گے اور تمام معاملات اسمبلی میں لائیں گے،وفاق کا مکمل تعاون ساتھ ہے، دکی واقعہ کی تفصیلات بعد میں بتاو¿ں گا،میر سرفراز بگٹی نے کہادشمن جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا رہا ہے، ڈپٹی کمشنر پنجگور کے قتل میں ملوث 6 افراد کو مار دیا گیا ،دہشت گردی واقعات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کےلئے امداد ی رقم بڑھانے کی کو شش کریں گے۔
میرے استعفے سے دہشتگردی رکتی ہے تومنٹ نہیں لگاوں گا،سرفراز بگٹی



















