گوجرانوالہ :(بیورورپورٹ)گوجرانوالہ بینکرزکلب کے زیر اہتمام محفل نعت کا انعقاد۔محفل نعت میں گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رانا صدیق خاںنے شرکت کی ۔
اس موقع پر سینئرراہنماعلی ھمایوں بٹ اور نیئر جمیل بھٹی اور رانا وقاص ، محمد شفیق ایڈیشنل کمشنر اور تنویر یاسین اسسٹنٹ کمشنر گوجرانوالہ بھی موجود تھے۔صدر چیمبر نے کہا کہ میں بینکرز کلب گوجرانوالہ کی اس شاندار بے مثال کاوش کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ چیف مینیجر اسٹیٹ بینک (BSC) آفس گوجرانوالہ اسد عباس زیدی کا یہ ایک بڑا اقدام۔ اس موقع پر گوجرانوالہ بینکرز کلب کی انتظام نے اسطرح کی محافل کو تسلسل سے منعقد کرے کا عزم کیا ۔
گوجرانوالہ بینکرزکلب کے زیر اہتمام محفل نعت



















