ساہیوال :(بیورورپورٹ)داسو ہائیڈل پاور پراجیکٹ حملے میں گرفتار 2دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد حسین اور ایاز عرف جہانزیب کو تھریٹ الرٹ کی بنیاد پر ساہیوال جیل سے منتقل کیا جارہا تھا ، داسو حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 5دہشتگردوں کی منتقلی کے دوران حملہ ہوگیا،دہشتگردوں نے داسو حملے میں ملوث ساتھیوں کو چھڑانے کیلئے فائرنگ کردی،حسین اور ایاز اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کانشانہ بن گئے۔
فائرنگ کا واقعہ ساہیوال سمندری روڈ کے قریب پیش آیا ، سی ٹی ڈی ،پولیس اہلکار فائرنگ کے دوران بال بال بچ گئے، ہلاک دہشتگردوں کے 3 ساتھی الگ جیل وین میں ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے، سی ٹی ڈی حکام نے کہا فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کےلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔
داسو ہائیڈل پاور پراجیکٹ حملے میں گرفتار 2دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک



















