مہنگائی میں کمی کے باوجود 15اشیا کے نرخ بڑھ گئے

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مہنگائی میں کمی کے باوجود 15اشیا کے نرخ بڑھ گئے،ادارہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کردئیے، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.08 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

سالانہ بنیاد پر شرح 12.75 فیصد کی سطح پر آگئی،15 اشیا مہنگی،8سستی،28کے نرخوں میں استحکام رہا،مہنگی ہونےوالی اشیا میں آٹا،پیاز،چنے کی دال،گڑ،جلانے کی لکڑی،آلو،گھی،خوردنی تیل ودیگر شامل ہیں۔