ملتان:(ایم این اے )ملتان ٹیسٹ میں 500 سے زائد رنز بنا کر بھی اننگز کی شکست، پاکستان ٹیم نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 152 رنز 6 کھلاڑی آوٹ سے کیا تو سلمان علی آغا 41 اور عامر جمال 27 رنز کےساتھ وکٹ پر موجود تھے،کوئی بھی وکٹ پر نہ ٹھہر سکا،قومی ٹیم کی دوسری اننگز 220رنز تک محدود رہی،انگلینڈ نے ایک اننگز اور 47 رنز سے کامیابی سمیٹ کر3میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
قومی ٹیم پہلی اننگز میں 500 سے زائد رنز بنا کر اننگز کی شکست سے دوچار ہونےوالی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔
بدترین شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا20 کیا اچھے انداز سے 10 وکٹیں بھی نہیں لے رہے جو بہت ہی مایوس کن بات ہے،ہار ہمیشہ مایوسی دیتی ہے، 20 وکٹیں حاصل کیے بغیر آپ ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکتے، انگلینڈ نے راستہ نکالا اور 20 آوٹ کیے، انگلینڈ نے راستہ نکالنا سکھایا، شان مسعود نے کہاپہلی اننگز میں ٹیم نے اچھا سکوربنایا ،دوسری اننگز اچھی کھیلنی چاہیے تھی، میچ سیٹ کر کے ہار رہے ہیں، جیت کےلئے راستہ نکالنا سیکھنا ہے،بابراعظم بہترین بیٹر اور ایک اننگز کی دوری پر ہیں۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اولی پوپ نے کہا جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے،بیٹنگ پچ پر آپ کو فوکس کرکے موقع کی تلاش رہتی ہے،میچ کے چوتھے روز یکے بعد دیگرے وکٹیں ملنے سے موقع ملا، 500رنز بہت زیادہ ہوتے ہیں، جو روٹ اور ہیری بروک نے اچھی اننگز کھیلیں۔
ملتان ٹیسٹ ،500 سے زائد رنز بنا کر بھی اننگز کی شکست، بدترین ریکارڈ ٹیم پاکستان کے نام



















