ڈالرز سکیم ختم،کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دےدی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) ڈالرز سکیم ختم،وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دےدی،ذرائع کے مطابق حج پالیسی 2025 کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی گئی۔

پالیسی کے مطا بق اگلے سال سرکاری حج پیکیج10 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار تک متوقع ہے ،پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے،حکومت ،پرائیویٹ آپریٹرز میں ہر ایک کو 89 ہزار 605حجاج کا کوٹہ ملے گا، نئی حج پالیسی میں ایک ہزار کے قریب کوٹہ ہارڈشپ اور 300 کے قریب کوٹہ ای او بی آئی کے تحت رجسٹرڈ کم آمدنی والے مزدوروں کیلئے مختص ہوگا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ برس کا طویل حج 38 سے 42 دن اور مختصر حج 20 سے 25 دن پر محیط ہوگا ، عازمین کیلئے سعودی حکومت سے منظور شدہ ویکسین لازمی قرار دےدی گئی،روڈ ٹو مکہ سہولت اسلام آباد، لاہور اور کراچی ائیرپورٹ پر دی جائے گی ،بغیر محرم خواتین اسلامی نظریاتی کونسل کی شرائط پر حج کرسکیں گی،12سال سے کم عمر بچے اور حاملہ خواتین حج کا سفر نہیں کرسکیں گی۔