پشاور:(بیورورپورٹ)چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے آئین میں کہاں ہے ترامیم کا مسودہ پبلک کیا جائے گا؟جبکہ عدالت نے آئینی ترامیم کےخلاف درخواستوں پر لارجر بنچ تشکیل دینے کا عندیہ دےدیا۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے آئینی ترامیم کےخلاف درخواست پر سماعت کی،چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دئیے اسی نوعیت کے اور کیسز بھی ہیں،ہوسکتا ہے کیسز کےلئے لارجر بنچ شکیل دیں۔
درخواست گزار کے وکیل علی گوہر درانی ایڈووکیٹ نے کہاوفاقی حکومت آئینی ترامیم کرنے جارہی ہے لیکن ابھی تک مسودہ سامنا نہیں آیا،درخواست آئینی ترامیم کا مسودہ پبلک کرنے کےلئے دائر کی گئی،جسٹس اشتیاق ابراہیم نے استفسارکیا آئین میں کہاں پر ہے سب پبلک کیا جائے گا، علی گوہر درانی ایڈووکیٹ نے کہا قومی اسمبلی کے بزنس رولز ہے جو بھی بل آئے گا سیکرٹری پبلک کرے گا، آرٹیکل 19 اور 25 بھی اجازت دیتا ہے ہر شہری قومی معاملات میں رائے سے سکتا ہے،بعد ازاں عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرکے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا اور سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
آئین میں کہاں پر ہے ترامیم کا مسودہ پبلک کیا جائےگا؟:پشاور ہائیکورٹ



















