غزہ ، لبنان کے مظلوم مسلمانوں کیلئے ریلیف فنڈ اکاونٹ قائم


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)غزہ ، لبنان کے مظلوم مسلمانوں کیلئے ریلیف فنڈ اکاونٹ قائم،وزارت خزانہ نے مراسلہ جاری کردیا ، رقوم مرکزی بینک اور نیشنل بینک سمیت تمام شیڈول بینکس میں جمع کرائی جا سکیں گی۔

مراسلے میں کہا گیا غزہ لبنان ریلیف فنڈ کا انتظام این ڈی ایم اے کے پاس ہو گا، اکاونٹ آڈیٹر جنرل آف پاکستان مانیٹر کرے گا،وزارت خزانہ کے مراسلے میں کہا گیا ہے وفاقی کابینہ نے غزہ لبنان کیلئے ریلیف فنڈ کھولنے کی منظوری دی تھی، وفاقی وزیر احسن اقبال غزہ لبنان کیلئے ریلیف کی نگرانی کریں گے، اکاونٹ کو وزیر اعظم غزہ لبنان ریلیف فنڈ کا نام دےدیا گیا۔