لاہور پولیس شہر میں امن و امان قائم رکھنے میں بری طرح ناکام

لاہور (حافظ کاشف سندھو) لاہور شہر میں روزانہ اوسطاً ایک شہری قتل اور درجن کے قریب ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئی جبکہ بدمعاشوں نے پولیس کی ناک میں دم کردیا، چھوٹے بڑے شوٹرز گینگ بے لگام ہو چکے بھتہ نہ دینے اور آپسی دشمنیوں میں شوٹرز کے ذریعے قتل وغارت عام ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے بدمعاشوں کو ختم کرنے کے تمام تر دعوے غلط ثابت، آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی جانب سے رات دن ہونے والے پولیس مقابلے بھی شوٹرز کو نہ روک سکے بیرون ممالک بیٹھ کے بھتہ وصولی اور اپنے مخالفین کو ٹارگٹ کرنے کا سلسلہ جاری، اسکے علاوہ 150 سے زائید 15 کی کالز 50 سے زائد موٹرسائکل چوری ہونے لگی جبکہ جگہ جگہ سٹریٹ کرائمز کے واقعات نہ رک سکے۔ ڈولفن فورس، مجاہد سکواڈ، پیرو فورس اور ابابیل سکواڈ سیاسی پکڑ دھکڑ میں مصروف، لاہور شہر جرائم پیشہ افراد کو ٹھیکے پر دیدیا۔ شوٹرز گینگ بھی بے قابو ،شہریوں کا خدا ہی حافظ,پولیس کی کارکردگی صفر ،شہری خوف وہراس میں مبتلا اور عدم تحفظ کا شکار جبکہ پولیس حکام کی جانب سے اعلیٰ حکام کو ”سب اچھا“ کی رپورٹ دی جارہی، افسران کی تبدیلی کے باوجود جرائم میں کوئی خاطر خواہ کمی نہ آسکی۔ جلسے جلوس اور احتجاج کی کالز پر پولیس کے چھاپوں اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال نے لاہور شہر میں عجیب خوف کی فضا قائم کر رکھی ہےاور شہری دہری ازیت میں مبتلا ہیں لاہور شہر میں سٹریٹ کرائم کی نان سٹاپ وارداتیں جاری، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی 441وارداتیں رپورٹ ، پولیس زرائع کے مطابق نقب زنی کی وارداتوں میں چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں6 گھروں سے لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان لے اڑے، راہزنی کی وارداتوں میں اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات سے 10افراد سے لاکھوں روپے ایک شہری سے موٹرسائیکل اور موبائل فونز چھین لئے، جھپٹا مار کارروائیوں میں ڈاکو 27شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں سے 45موٹرسائیکلیں،،10دیگر وہیکلی،ایک مویشی چوریہا گیا اور مختلف تھانوں میں متفرق چوری کی 339ورداتیں رپورٹ ہوئیں۔