اسلام آباد ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا ہاوس ڈی سیل کرنے کا حکم دےدیا

اسلام آباد :(بیورورپورٹ) عدالت نے خیبرپختونخوا ہاوس کو ڈی سیل کرنے کا حکم دےدیا۔

خیبرپختونخوا ہاوس سیل کرنے کےخلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کی، سی ڈی اے نے موقف اختیار کیا غیر قانونی کنسٹرکشن ہوئی اور کچھ واجبات بھی باقی ہیں، 2014 میں پہلا نوٹس دیا تھا۔

عدالت نے سی ڈی اے کے وکیل سے مکالمے میں کہا آپ قانون قاعدے کے مطابق یہ کرسکتے ہیں اگر کچھ ہے تو نوٹس کریں دیکھ لیں گے،جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے مزید کہا اس طرح نہ لگے آپ کسی کو ٹارگٹ کر رہے ہیں، فیصلہ دے رہا ہوں آپ خیبرپختونخوا ہاوس ڈی سیل کریں۔