مریدکے:( نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر نے دعویٰ کیا ہے پی ٹی آئی کے بہت سے اراکین ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں آئینی ترامیم تو آنے دیں نمبرز سب کے سامنے آجائیں گے ،جب بھی پاکستان ترقی خوشحالی کی طرف چلتا ہے سازشیں شروع ہوجاتی ہیں ،یہودی لابی کیوں بانی پی ٹی آئی کےلئے تڑپ رہی ہے ،کسی ملک اور قوم دشمن کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
مذہبی سماجی صنعتکار شخصیت پیر سید زاہد شاہ گیلانی کے ساتھ گفتگو کرتے وفاقی وزیر نے کہا بانی پی ٹی آئی کےخلاف عدم اعتماد کے وقت کہا تھا پی ٹی آئی کے 35اراکین ہمارے ساتھ ہیں جو وقت نے سچ ثابت کیا ، ہمیں بانی پی ٹی آئی کے موقف اور گالم گلوچ ،جلاﺅ گھیراﺅ ،جلسے جلوس نفرت کی سیاست سے اختلاف ہے اور اختلاف رکھنے والے بہت سے پی ٹی آئی اراکین بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں آئینی ترمیم تو آلینے دیں نمبرز شو کردیں گے ۔
پی ٹی آئی اراکین رابطے میں ہیں ،آئینی ترامیم آنے دیں نمبرز سامنے آجائیں گے،رانا تنویر



















