قصور:بستی ونیکاں میں آوارہ کتوں نے بچوں سمیت17افراد کو کاٹ لیا

قصور:(مہر حسن حسین) ضلعی انتظامیہ ، محکمہ ہیلتھ اور میونسپل کمیٹی کی نااہلی کی وجہ سے بستی ونیکاں قصور میں آوارہ کتوں نے بچوں سمیت 17سے زائد افراد کو کاٹ لیا

بستی ونیکاں قصور میں آوارہ کتوں کو جھنڈ پھرنے سے علاقے میں خوف وہراس پیدا ہوا چکا ،آوارہ کتوں نے گلزار حسن، خالد، شاہ محمد، محمدسلیم، عبداللہ، محمدوارث، محمدلطیف، بابر، سلمان، رانی بی بی ، مسکین بی بی سمیت دو بچوں کو بھی کتوں نے نوچا۔ ایک روز میں 17سے زائد افراد آوارہ کتوں کا نشانہ بن گئے۔

انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ قصور کے مکینوں نے ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان سے مطالبہ کیاہے کہ آوارہ کتوں کو مارنے کی مہم کو کامیاب بنایا جائے تاکہ علاقہ بھر میں کتوں کی وجہ سے پائے جانے والے خوف سے نجات مل سکے۔