لاہور ہائیکورٹ نے 41جوڈیشل افسروں کے تقرر و تبادلے کردئیے

لاہور :( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے 41جوڈیشل افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری سے 16ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور 25سول ججز کے تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے،10ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کرتے ہوئے مختلف بینکنگ کورٹس میں تعینات کردیا گیا۔