معیشت بہتر،مہنگائی میں توقعات سے زیادہ کمی آئی،سینیٹراورنگزیب

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر اورنگزیب نے کہاہے معیشت بہتر،مہنگائی میں توقعات سے زیادہ کمی ،آئی ایم ایف سے چھٹکارے کیلئے بنیادی اصلاحات ناگزیرہیں، پاکستان کا بینکنگ سیکٹربہتری کی جانب گامزن ہے، حکومت پالیسی فریم ورک دے گی، بینکنگ سیکٹر سرمایہ کاروں کوسہولت فراہم کرےگا۔

پاکستان اکانومی ڈیش بورڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اورنگزیب نے کہامعیشت بہتری کی جانب گامزن ، معاشی ترقی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، مہنگائی کی شرح مسلسل کم ہورہی ہے،آخری آئی ایم ایف پروگرام اس صورت ہوگا جب بنیادی اصلاحات کریں گے،اصلاحات کی جانب جاناہوگا، ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو بڑھانا ہے،شہباز حکومت پالیسی فریم ورک اور پالیسی میں تسلسل فراہم کرنے کے عزم پر یقین رکھتی ہے۔