پارلیمانی بالادستی کے قیام میں فضل الرحمن کا اہم کردار ہے،شہباز شریف
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے فضل الرحمن کو جے یوآئی کا بلامقابلہ امیر منتخب ہونے پر مبارکبا دیتے ہوئے کہاہے مولانا کی سربراہی میں جے یو آئی (ف) ہمیشہ عوام کی بہترین نمائندگی کرتی آئی ہے،فضل الرحمن کے جے یو آئی (ف) کے صدر کی حیثیت سے انتخاب سے جمہوری اقدار کو فروغ ملے گا۔
شہبازشریف نے کہا پارلیمانی بالادستی کے قیام میں فضل الرحمن کا انتہائی اہم کردار ہے،امید ہے مولانا کی سربراہی میں جے یوآئی جمہوریت کی بالا دستی و فروغ کےلئے بہترین کام کرے گی،فضل الرحمن کی قیادت اور ویژن بلاشبہ جمعیت علمائے اسلام کو مزید بلندیوں کی طرف لے جائے گی، وزیر اعظم نے غفور حیدری کو بھی جے یوآئی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔



















