لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیر دداخلہ محسن نقوی نے کہاہے پاکستان کو چین کےساتھ لازوال دوستی پر ناز ،سی پیک نے دوستی کو نئی بلندیوں پر پہنچایا۔
محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل سے ملاقات میںیوم تاسیس پر جنرل ژاﺅشیرین کو مبارکباد دی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرداخلہ نے کہاصدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے ترقی کی نئی منازل طے کیں،چین پاکستان کا سب سے بااعتماد و مخلص دوست ہے،چین کی تیز رفتار ترقی سب کےلئے رول ماڈل ،ملکی معیشت مستحکم بنانے میں چین کا تاریخی کردار ہے، چینی قونصل جنرل نے چینی بزنس مینوں کی درخواست پر بعض ترامیم پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاپاکستان بہترین دوست ہے،تعاون جاری و ساری رہے گا۔
سی پیک نے پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں پر پہنچایا ‘ محسن نقوی



















