فلسطین میں جنگ بندی ناگزیر،سانحہ 9 مئی ناقابل معافی گناہ ہے: وزیراعظم

لندن:(مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے آرمی چیف نے آئی ایم ایف پروگرام دلوانے میں اہم کردار ادا کیا،برادر ممالک سعودی عرب ، یو اے ای اور چین کی مدد کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام نہ ملتا،پی ٹی آئی حکومت نے پاک چین تعلقات تباہ اور راہداری منصوبہ بند کیا ،سانحہ9 مئی ناقابل معافی گناہ ہے،جنرل اسمبلی میں خطاب کرکے پاکستانی عوام کی آواز دنیا تک پہنچائی، اقتدار میں آکر پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

لندن میں پریس کانفرنس میں شہبازشریف نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا غزہ میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، فلسطین کی آزاد ریاست کا فو ری قیام ضروری ہے، فلسطینیوں کو یو این میں نمائندگی ملنی چاہیے، بطور وزیراعظم دنیا تک پاکستان کی آواز پہنچائی ،حکومت سنبھالی تو پاکستان ڈیفالٹ کے قریب تھا، آرمی چیف نے آئی ایم ایف معاہدے کےلئے خصوصی کاوشیں کیں،مجھ اور میرے بیٹے پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے لیکن برطانوی ادارے این سی اے نے کلین چٹ دی،آزادی سے اب تک غریب عوام پر بوجھ ڈالا گیا، آئی ایم ایف پاکستان کے معاشی اقدامات سے مطمئن ہے۔

وزیراعظم نے کہاعالمی اداروں نے تسلیم کیا پاکستان اب ترقی کی طرف گامزن ہے، ٹیکس کا نیٹ ورک بڑھانا ، اشرافیہ کو قربانی دینا ہو گی،آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین کاتعاون قابل تحسین ہے،سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں، 2018 میں چارٹر آف ڈیمو کریسی پر سائن کرنے کی پیشکش کی گئی،9 مئی میں ملوث افراد کو معافی تب ملے گی جب دل سے معافی مانگیں گی۔

شہباز شریف نے کہا برطانوی وزیراعظم سر کیئر سٹارمر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی،پی آئی اے بند کرانے میں بھی پی ٹی آئی حکومت ملوث ہے، نقصان میں چلنے والے قومی اداروں کی نجکاری یا آو¿ٹ سورس کیا جائے گا،معاشی حالات بہتر ہورہے ہیں،افواج پاکستان اور شہدا کےخلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم قابل مذمت ہے۔