نیویارک:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے وزیراعظم نے بھارت کو منہ توڑ جواب کا پیغام دےکر قوم کی ترجمانی کاحق ادا کردیا، اوورسیز پاکستانیز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔
قونصلیٹ جنرل پاکستان کی جانب سے نیویارک میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔
پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو جنرل اسمبلی سے خطاب پر زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا گیا، وزیر دفاع نے کہا وزیر اعظم نے کشمیر اور فلسطین کا مقدمہ شاندار انداز سے پیش کیا اور بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا پیغام دے کر قوم کی ترجمانی کی، امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کیساتھ ملاقات میرے لیے باعث مسرت ہے، تقریب صرف اجتماع نہیں بلکہ پاکستانی قوم کی ہم آہنگی کا مظہر ہے
خواجہ آصف نے کہا اوورسیز پاکستانی قیمتی اثاثہ ،ماتھے کا جھومر ہیں، آپ سب کی پاکستان سے محبت کا اظہار دیکھ کر خوشی ہوئی، اوورسیز پاکستانیز نے ہمیشہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں بھرپور کردار ادا کیا، اوورسیز پاکستانیزنے ثابت کیا پاکستانی قوم ہر مشکل کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ملکی معاشی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا گراں قدر کردار ہے، پاکستانی کمیونٹی کی فلاح وبہبود حکومت کی ترجیح ہے، اوورسیز پاکستانیز کی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
اوورسیز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے:خواجہ آصف



















