پاکستانی لبنان کاسفر نہ کریں،حکومت نے ایڈوائزری جاری کر دی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستانی شہری لبنان کاسفر نہ کریں،حکومت نے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے دفتر سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا لبنان میں ہونے والے حالیہ حملوں کے پیش نظر پاکستانی شہریوں کو سختی سے تجویز دی جاتی ہے وہ اگلے نوٹس تک لبنان کا سفر نہ کریں،لبنان میں موجود پاکستانی کمرشل پروازوں کے ذریعے بیرون ملک کا سفر کریںجو لوگ کسی وجہ سے لبنان نہیں چھوڑ سکتے انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کریں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں،شہری بیروت میں پاکستانی سفارت خانے سے بدستور رابطے میں رہیں۔