اسلام آباد،لاہور:(بیورورپورٹ،کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کےخلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔
سینئر سیاستدان افرسیاب خٹک کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا آرڈیننس آئینی تقاضوں کو پورا کیے بغیر جاری کیا گیا،آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 89کی خلاف ورزی ہے،آرٹیکل 173 (3) عدلیہ کو ایگزیکٹو سے الگ قرار دیتا ہے، ترمیمی آرڈیننس کا سیکشن 2عدلیہ کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی بھونڈی کوشش ہے،،استدعا ہے ترمیمی آرڈیننس کو آئین کے آرٹیکل 89کے برخلاف قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔
دوسر ی جانب لاہور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کےخلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر مزید طلب کر لیے ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کا نوٹس جاری کردیا گیا ۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کےخلاف ایک اور درخواست دائر



















