لاہور:(کامرس رپورٹر)وزیر خزانہ آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کیلئے پرامید ہیں۔
سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے کہاامید ہے عالمی مالیاتی فنڈ 7ارب ڈالرز کے نئے پروگرام کی منظوری دے گا، حکومتی کوششوں سے مہنگائی،پالیسی ریٹ کم، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگیا،حکومت معاشی استحکام کےلئے زبردست اقدامات اٹھا رہی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہاسی پیک فیز ٹو کا آغاز ہونے جارہا ہے،معاشی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگا، سی پیک فیز ٹو انفراسٹرکچر کی مونٹائزیشن پر مبنی ہے،نجی شعبہ ملکی معیشت کو ترقی دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
وزیر خزانہ آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کیلئے پرامید



















