تل ابیب ، بیروت:(مشر ق نیوز)اسرائیلی دہشتگردی،لبنان میں شہادتیں600سے متجاوز،ہزاروں افراد کی نقل مکانی، سڑکوں پر افراتفری کے مناظر، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی کرکی حملے میں محفوظ رہے،شہدا میں خواتین ،بچے،پیرامیڈیکس سٹاف ، طالبات بھی شامل ہیں،زخمیوں میں سے درجنوں کی حالت نازک ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائی کارروائیوں کے بعد متاثرہ علاقے ملبے کا ڈھیر بن گئے،شہریوں نے نقل مکانی شروع کردی،سڑکوں پر افراتفری کے مناظر دیکھے گئے، مختلف ہائی ویز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
ادھر حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر 200 کے قریب راکٹ داغ دئیے،فوجی چوکیوں اور حیفہ شہر میں رافیل ڈیفنس انڈسٹری کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا،دوسری جانب لبنان ،اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں موجود 40 ہزار امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ،مصر نے سے بیروت آنے اور جانے والی پروازیں منسوخ کر دیں۔
اسرائیلی دہشتگردی،لبنان میں شہادتیں600سے متجاوز،نقل مکانی



















