ایف بی آر کے کرپٹ افسروں کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایف بی آرکابڑا اقدام،کرپشن میں ملوث افسروں کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد لینے کا فیصلہ کرلیا۔

چیئرمین ایف بی آر نے واضح کرتے ہوئے کہا ادارے میں جزا و سزا کا سخت نظام نافذکیا جائے گا ،کسی بھی قسم کی کرپشن کو برداشت نہیں کرینگے، سکیورٹی ادارے بدعنوان افسروں پر نظر رکھیں گے ،سخت کارروائی کی جائے گی،ٹیکس نہ دینے والوں کےخلاف اضافی اقدامات کیے جائینگے۔