اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہاہے آئی ایم ایف کے تمام اہداف پورے کرلیے،سعود ی عرب سے ادھار تیل کی ڈیل جلد فائنل ہوگی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اورنگزیب نے کہاآئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کے بعد دیگر مالیاتی اداروں سے فنڈز ملنے میں اضافہ ہوگا، ایگزیکٹو بورڈ نے اپنے طریقہ کار کے مطابق معاہدے کی منظوری دینا ہوتی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہاسعودی عرب سے مو¿خر ادائیگیوں پر ادھار تیل کی سہولت جلد فائنل ہو جائے گی،2 ارب ڈالر کی فنانسنگ کیلئے کمرشل بینک سمیت متعدد ذرائع سے مدد لی گئی۔
IMF اہداف پورے ،سعودیہ سے ادھار تیل کی ڈیل جلد فائنل ہوگی،وزیر خزانہ



















