لاہور( اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے عید میلادالنبی پر فول پروف سکیورٹی کا حکم دیتے ہوئے پولیس افسروں کو علماءکرام کے پاس خود جاکر ملنے کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس ہواجس میں صوبائی سرحدی چوکیوں کی تعداد بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی، مریم نوازنے منظوری دےدی،وزیراعلیٰ نے پولیس اہلکاروں کواے پی سی، بلٹ پروف گاڑیاں اور بلٹ پروف جیکٹیں فوری طور پر دینے کا حکم دیا،سرحدی پوسٹوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کی خصوصی ٹریننگ کرانے کی ہدایت کی،بارڈرسکیورٹی چیک پوسٹوں کو مزید مضبوط اور بہتربنانے کا حکم دیا،بارڈر ملٹری پولیس کی تشکیل نو اور جدیدٹریننگ کی ہدایت کی،ڈیوٹی پر موجود پولیس فورس کو باڈی کیم لگانے کا اصولی فیصلہ کیاگیا،ناجائز اسلحہ کے خاتمے کےلئے مہم مزید تیز کرنے کا حکم دیا گیا،آن ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کے سوشل میڈیا اور کیمرے کے استعمال کرنے پر سخت پابندی عائد کردی گئی، مریم نوازنے کہاپنجاب کے عوام کے جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے، عوام کے تحفظ کےلئے جو کچھ بھی کرنا پڑا ضرور کیا جائے گا،مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا 6واں اجلاس ہوا جس میں پنجاب کی 112تحصیلوں میں چیف منسٹر کلینک آن ویل شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا،112تحصیلوں میں 444کلینک آن ویل وین مہیا کی جائیں گی،112کلینک آن ویل میں الٹراساونڈ کی سہولت میسر ہوگی ،پنجاب فلم فنڈ قائم کرنے کی منظوری دی گئی،سرگودھا او رڈیرہ غازی خان ریجن میں بارڈر آوٹ پوسٹس کی اپ گریڈیشن اور تعمیر و بحالی کی منظوری دی گئی، کابینہ نے قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ کے داخلی راستے پر ایم ٹو موٹروے انٹرچینج بنانے کی منظوری دی ،اجلاس میں چن دا قلعہ چوک گوجرانوالہ میں فلائی اوور کی تعمیر اورسالانہ ترقیاتی پروگرام 2024-25 میں نارووال کرتار پور کوریڈور سکیم پر اتفاق کیاگیا،میانوالی سے سی پیک انٹرچینج داود خیل میں ایڈیشنل کیرج وے کی تعمیر کا جائزہ لیاگیا، پولیس شہداءکے اہل خانہ کے گھرو ں کےلئے گرانٹ بڑھانے اور سالانہ ترقیاتی پروگرام 2024-25 میں روڈز کے میگا پراجیکٹس کی بھی منظوری دی گئی،علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بانی پاکستان قائد اعظم کے یوم وفات پر اپنے پیغام میں کہا ہے عظیم رہنما قائد اعظم کو سلام عقیدت، اللہ تعالی قائد اعظم کے درجات بلند فرمائے، فرمودات قائداعظم ہر سچے پاکستانی کےلئے مشعل راہ ہے ،قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کے علیحدہ وطن کے خواب کی تکمیل کےلئے زندگی وقف کردی، قائد اعظم سے محبت وعقیدت کا تقاضہ ان کے افکار کی پیروی ہے، پاکستان کو قائد اعظم کے خوابوں کی تعبیر بنائیں گے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رحیم یار خان میں کاروکاری کے الزام پر 5 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ۔
112تحصیلوں میں چیف منسٹر کلینک آن ویل شروع کرینگے:مریم نواز



















