گیس چوری کے خلاف کریک ڈاﺅن ، 55 کنکشن منقطع

لاہور (خبرنگار) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے گیس چوری کیخلاف جاری کریک ڈاﺅن کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں مزید 55کنکشن منقطع کر دئیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 12 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے۔

لاہور میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر 14کنکشن منقطع کئے۔ ملتان میں 10غیر قانونی کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 2کنکشن منقطع کئے گئے۔ فیصل آباد میں ایک کنکشن منقطع کیا گیا اور 20ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ شیخوپورہ میں گیس چوری کے کیسز پر 2لاکھ 90ہزار روپے کا جرمانہ عائد ہوا۔ ساہیوال میں 2غیر قانونی کنکشن منقطع کئے گئے۔ راولپنڈی میں 2غیر قانونی کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر 4کنکشن منقطع کئے گئے۔

پشاور اور کرک میں 4غیر قانونی کنکشن منقطع کئے گئے اور 2لاکھ 76ہزار روپے کا جرمانہ عائد ہوا۔ مردان میں ٹیم نے 10غیر قانونی کنکشن منقطع کیے اور 4لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا۔ گوجرانوالہ میں 2غیر قانونی کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر ایک کنکشن منقطع کیا گیا اور 2لاکھ 70ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔