اسلام آباد،پشاور:(بیورورپورٹ)سرحد پار سے بلااشتعال جارحیت،پاک فوج کامنہ توڑ جواب، 2 کمانڈرز سمیت8 افغان طالبان ہلاک،متعدد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق 7ستمبر کی صبح افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے متصل علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔
پاک فوج نے فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا،جوابی کارروائی میں8افغان طالبان ہلاک اور 16زخمی ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں 2 اہم کمانڈرز خلیل اور جان بھی شامل ہیں،افغان طالبان کا ٹینک بھی تباہ کردیاگیا۔
سرحد پار سے جارحیت،پاک فوج کامنہ توڑ جواب،8 افغان طالبان ہلاک



















