لاہور:(اپنے رپورٹر سے)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے ریاست کےخلاف منصوبہ بندی کر کے حملہ کرنے کے جرم کی کوئی معافی نہیں ، جلسی کریں روئیں پیٹیں یا چیخیں سزا تو ملے گی ،نئے نیب قانون کے تحت ریلیف کی پہلی درخواست 9 مئی کے مجرم نے دی ،کہتا ہے قانون چوروں کو بچانے کےلئے بنایا گیا اور ” این آر او “کی پہلی درخواست موصوف کی اپنی ہے۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا این آر او بھی مانگتا ہے اور جلسی بھی کرتا ہے ،جلسی 9 مئی اور ریاست کےخلاف منصوبہ سازی کے جرم سے بچنے کےلئے این آر او کی بھیک ہے،سوال ہے نیب قانون کو ”چوروں کا قانون“کہنے والے نے خود سب سے پہلے ریلیف کی درخواست کیوں دی؟ ،گھڑی ،توشہ خانہ چور، 190ملین پاﺅنڈ کا مجرم دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کی آڑ میں خود این آر او لے کر بھاگنا چاہتا ہے،ہر روز این آر او کی بھیک مانگتا ہے لیکن جرم کا حساب نہیں دیتا ۔
ریلیف کی پہلی درخواست 9 مئی کے مجرم نے دی،مریم اورنگزیب



















