محنت کش لڑکے پر 3 ملزمان کا تشدد، زیادتی، والد کی وزیراعلیٰ سے انصاف کی اپیل

لاہور (مرزا ندیم بیگ) ریس کورس کے علاقہ میں سرکاری ملازم کے محنت کش بیٹے کو تین ملزمان ورغلاءکر ساتھ لے گئے، ساری رات لڑکے سے بدفعلی اور تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ والد کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ،نوید کے مطابق اس نے ایک ملزم کو بروقت گرفتار کروا دیا تھا جسے پولیس نے چھوڑ دیا اور ملزمان کی گرفتاری تو ایک طرف میرے بیٹے کا میڈیکل کروانے میں بہت ٹائم ضائع کر دیا ۔نوید مسیح کے مطابق وہ ڈاکخانہ جنیا والا پنڈ سوں کلاں شیخوپورہ کا رہائشی ہے۔ دھرم پورہ مصطفی آباد لاہور میں واسا کا ملازم ہے میرا بیٹا ساون مسیح جس کی عمر پندرہ سے سولہ سال ہے دو نمبر گندا نالہ دکان پر سلائی مشین کا کام کرتا ہے وقوعہ والے روز ریس کورس کے علاقہ میں واقع دکان پر کام کرنے کیلئے گیا مگر 10 بجے رات کام سے فارغ ہو کر گھر نہ آیا جس پر کافی دیر تک اس کی تلاش کی اگلے روز دوپہر دو بجے دن ملا تو اس نے پوچھنے پر بتایا کہ وہ اپنے کام سے چھٹی ملنے کے بعد واپس گھر آ رہا تھا کہ میاں میر پنڈ بستی سیدن شاہ بازار میں وقاص، میشم جہانگو اور سامر مجھے ورغلاءپھسلا کر بدفعلی کی غرض سے عقب ٹیپا دفتر سڑک روندہ نہر بانسوں میں لے گئے وہاں میرے ساتھ بدفعلی کی اور مارا پیٹا،جس کے بعد متعلقہ تھانہ ریس کورس درخواست دی کہ ان تین نے زبردستی بدفعلی کر کے اور مارپیٹ کر میرے بیٹے کے ساتھ زیادتی کی ہے، انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے جس پر پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا لیکن ایک ملزم میثم جس کو پکڑوا دیا تھا پولیس اسے پکڑ کر لے گئی لیکن بعد میں معلوم ہوا ہے کہ اسے پولیس نے چھوڑ دیا ہے ،15 پر کال کر کے پولیس کو بلایا تھا ،اس کا مزید کہنا تھا کہ اب میرے بچے کا میڈیکل کروانے میں پولیس والوں نے کافی وقت ضائع کر دیا ہے ہو سکتا ہے کہ اب میڈیکل رزلٹ بھی نہ آئے اس نے روزنامہ مشرق کی وساطت سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے التجا کی ہے کہ اسے انصاف دلایا جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔