لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے 9 مئی کو جو ہوا وہ سب کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہے، جوڈیشل کمیشن کے قیام کی کوئی ضرورت نہیں، 9مئی واقعے کے پیچھے عمران خان کے70جلسے، 2لانگ مارچ اور زہریلی تقریریں تھیں،وزیر اطلاعات پنجاب نے لیگی رہنما حنا پرویز کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہامعاشرے میں عدم برداشت کے رویے کا سامنا ہے، خواتین کے حقوق کیلئے اقدامات کررہے ہیں ، ہزاروں خواتین کی ورچوئل پولیس سٹیشنز میں داد رسی ہوتی ہے ، ورچوئل پولیس سٹیشن میں خواتین ہی خواتین سے رابطہ کرتی ہیں، مریم نوازکی خواتین کیلئے زیرو ٹالرنس ہے، ثانیہ زہرہ کیس میں خودکشی کے شواہد نہیں ملے ہیں، ساس اور شوہر نے ملکرلڑکی کا قتل کیا ،اس کے گلے میں پھندا ڈالا ، اب قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کا زمانہ نہیں رہا،خواتین کو انصاف کی فراہمی کیلئے ہر ایک کیس کو مثال بنائیں گے ، ظلم کی سزا ظالم کو ملنی چاہیے، گھروں میں تشدد کسی صورت قبول نہیں ہوگا، خواتین کے خلاف تشدد وزیراعلیٰ کی ریڈ لائن ہے،عظمیٰ بخاری نے کہا سمجھ نہیں آتی 9مئی میں جوڈیشل کمیشن کی ضرورت کیوں ہے، 9 مئی ایک دن میں نہیں ہوئی، اس میں ایک سال کی کاوش ہے ، کیا حسان نیازی، یاسمین راشد اور دیگر پی ٹی آئی کے نہیں تھے؟،بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا مجھے گرفتار کیاگیا تو لوگوں نے کینٹ ہی جانا تھا، یہ لوگ عدالتی ہتھوڑے سے انصاف کے عمل کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، انگلینڈ کی مثال دیکھ لیں وہاں صرف ری ٹوئٹ کرنے پر سزائیں دی جارہی ہیں،صوبائی وزیر نے سوال کیا کیا9مئی کو یاسمین راشد نے احتجاج کو لیڈ نہیں کیا؟ ملک میں جس کی حکومت ہے وہی نظر آرہے ہیں اور وہی کام کررہے ہیں، کیا محض اتفاق تھا مظاہرین ہر شہر میں فوجی تنصیبات تک پہنچ گئے،پی ٹی وی کو آگ لگائی،ایمبولینس، ٹول پلازہ جلایا،فوجی مجسمے گرادیئے، کہتے ہیں معاف کردو، بنگلا دیش کے طلبا اگر باہر نکلے تو ان کے پاس ملازمتیں نہ ملنے کا جواز تھا۔
نعیم الرحمن نے دھرنا دینا ہے تو دیدیں، 9 مئی کو جو ہوا سب کے سامنے، جوڈیشل کمیشن کی ضرورت نہیں: عظمیٰ بخاری



















