نوجوان ملک کا اثاثہ، ریسکیورز کو سکاوٹنگ اور ریسکیو کی مہارتیں سیکھنی چاہئیں :ڈاکٹر رضوان نصیر
لاہور (کرائم رپورٹر)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز، ڈاکٹر رضوان نصیر نے انٹرنیشنل یوتھ ڈے2024 کے موقع پر شروع ہونے والے ریسکیو سکاوٹس کیمپ میں 395 نئے بھرتی ہونے والے نوجوانوں کو ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں خوش آمدید کہا۔انہوں نے ریسکیو سکاوٹس کیمپ کے شرکاءسے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام ریسکیورز ریسکیو سکاوٹس ٹرینر پروگرام کے تحت تربیت حاصل کر کے افراد معاشرہ کو حادثات سے بچانے کیلئے تیار رہنے، ایمرجنسی ریسپانس اور سیفٹی کلچر کو فروغ دینے کیلئے مزید سکاﺅٹس کی اپنے اپنے علاقے میںٹریننگ کروائیں گے اور نوجوانوں کو سماجی طور پر ذمہ دار شہری بننے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیو سکاﺅٹس کیمپ کے شرکاءکو انٹرنیشنل یوتھ ڈے کی مبارکباد دیتے ہونے کہا کہ تربیت یافتہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں۔تمام ریسکیورز کو سکا¶ٹنگ اور ریسکیو کی مہارتیں سیکھنی چاہئیں کیونکہ یہ دونوں قسم کی مہارتیںانہیںایک ذمہ دار شہری بننے اورپیشہ ور ریسکیو اہلکاربننے کیلئے مدد گار ثابت ہوں گی۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے زور دیا کہ نوجوانوں کو ٹریننگ کے پہلے ہفتے میں اسکا¶ٹنگ کی مہارت سیکھنی چاہئیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں میں عوام الناس کی بڑی تعداد کوریسکیو سکاﺅٹس کی تربیت دے سکیں اور انہیں حادثات اورسانحات میں ریسکیوسروسز کی مدد کرنے کے قابل بنا سکیں۔ایڈمنسٹریٹر ایمرجنسی سروسز نے بتایا کہ 395 ریسکیو سکا¶ٹس کو تکنیکی آلات کو استعمال کیے بغیر کیمپ مینجمنٹ، صحت و صفائی، ٹیم ورک، قائدانہ صلاحیتوں اور بنیادی ریسکیو کی مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔اس موقع پر ڈاکٹر رضوان نصیر نے انٹرنیشنل یوتھ ڈے کے حوالے سے ان نوجوانوں ،جو ریسکیو سکاﺅٹس کیمپ کا حصہ نہیں ہیں،کوپیغام بھی دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان زندگیاں بچانے اور محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے ضروری مہارتیں سیکھنے کے لیے ریسکیو اسکا¶ٹس ایپ پر خود کو ضرور رجسٹر کروایں۔انہوں نے انہیں اپنے متعلقہ علاقوں میں ریسکیو سٹیشن کا دورہ کرنے کی پیشکش بھی کی تاکہ جان بچانے اور حفاظت کو فروغ دینے کیلئے ہنر سیکھیں۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے اپنے تجربے اور پاکستان میں مربوط ایمرجنسی مینجمنٹ سسٹم کے قیام کے دوران درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔ انہوں نے تمام نوجوانوں سے بھی درخواست کی کہ وہ ریسکیو 1122 کے ساتھ اس کے جان بچانے، ذہن سازی اور سیفٹی کو فروغ دینے کے مشن میں ہاتھ بٹائیں، جو کہ وہ ریسکیو سکا¶ٹ بن کر آسانی سے کر سکتے ہیں۔



















