بھارت کو خاص تشویش کا ملک قرار دینے کیلئے خط لکھ دیا گیا

واشنگٹن:(خواجہ فاروق)مودی حکومت نے اقلیتوں کی زندگی جہنم بنادی،بھارت کو خاص تشویش کا ملک قرار دینے کیلئے امریکی محکمہ خارجہ کو خط لکھ دیا گیا۔

خط فیڈریشن آف انڈین امریکن کرسچن ایسوسی ایشن ان نارتھ امریکہ کے رہنماوں نے متحد ہو کر لکھا،خط میں کہا گیابھارت میں اقلیتوں کیلئے مودی حکومت نے زندگی اجیرن بنا رکھی ہے، ہندوتوا سوچ کی مالک مودی حکومت اقلیتوں کی دشمن بن چکی ، بی جے پی اور مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اقلیتوں کے خلاف مظالم بڑھے ،بھارت نے مسلمانوں کےخلاف بربریت کو نہ روکا تو آنےوالا وقت ہندوستان کیلئے تباہی لائے گا۔