حکومت کے پاس عوام کو بجلی نرخوں پر ریلیف کے علاوہ کوئی آپشن نہیں :لاہور ہوٹلز اینڈ ٹورازم ایسوسی ایشن
لاہور (کامرس رپورٹر) آئی پی پیز کے معاملے پر حکومت کی بنائی گئی ٹاسک فورس کے حوالے سے لاہور ہوٹلز اینڈ ٹورازم ایسوسی ایشن کا اجلاس مرکزی دفتر گورومانگٹ روڈ گلبرگ میں منعقد ہوا اجلاس کی قیادت چیئرمین آصف خان اور صدر گلریز خٹک نے کی۔ اجلاس میں سرپرست اعلیٰ میاں فیاض، سیکرٹری جنرل منیر گیلانی، سینئر وائس چیئرمین ملک اصغر اعوان، سینئر نائب صدر چوہدری خضر امین، وائس چیئرمین چوہدری ارشدگجر، سیکرٹری فنانس حاجی خالد شہزاد، نائب صدر چوہدری فاروق، نائب صدر چوہدری خالد معراج، نائب صدر حاجی مشتاق اعوان، ڈپٹی سیکرٹری جنرل افریز شاہین اور تمام زونل صدور شریک ہوئے موقع پر چیئرمین آصف خان نے کہا کہ امید کرتے ہیں آئی پی پیز کے حوالے سے بنائی گئی ٹاسک فورس عوام کے کو ریلیف دینے میں اپنا کردار ادا کریگی اور پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں ہونے والے عوامی ردعمل کے نتائج سے سبق سیکھے گی۔ صدر گلریز خٹک کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے معاملے پر بنائی گئی ٹاسک فورس ڈاکٹر گوہر اعجاز اور گروپ لیڈر یو بی جی ایس ایم تنویر کی کاوشوں کا ثمر ہے۔ حکومت کے پاس عوام کو بجلی کے نرخوں میں ریلیف دینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر آئی پی پیز کے حوالے سے بنائی گئی حکومت کی ٹاسک فورس کے مثبت نتائج نہ برآمد ہوئے تو لاہور ہوٹلز اینڈ ٹورازم ایسوسی ایشن کی سنٹرل باڈی اور تمام زونز پاکستان کی تمام تاجر تنظیموں کے ساتھ مل کر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی زیر قیادت ملک گیر احتجاج کا راستہ اپنائیں گے جو پاکستان کی تاجر برادری کا تاریخی احتجاج ثابت ہو گا۔



















