جعلی خبروں ،معلومات کے پھیلاﺅکی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی،صدر


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)صدر مملکت آصف زرداری نے کہاہے جعلی خبروں ،معلومات کے پھیلاﺅکی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی،حقائق کی جانچ پڑتال اور معلومات کی تصدیق کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے چیئرمین پیمرا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

آصف زرداری نے کہا میڈیا معاشرے میں رواداری، اتحاد ،اخلاقی اقدار کے فروغ میں کردار ادا کرنے کےساتھ صحافت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھے،جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی کی وجہ سے نئے چیلنجز درپیش ہیں، میڈیا رائے عامہ کی تشکیل میں ذمہ دارانہ و تعمیری کردار ادا کرے،غلط معلومات اور پروپیگنڈے پرضابطہ اخلاق پر عمل ہونا چاہئے۔