پی سی بی کی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو ٹیسٹ ٹیم جلد پاکستان بھجوانے کی پیشکش

لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو ٹیسٹ ٹیم جلد پاکستان بھجوانے کی پیشکش کردی۔ذرائع کے مطابق بنگلا دیش بورڈ کو یہ پیشکش ٹیسٹ ٹیم کی پاکستان میں ٹریننگ کیلئے کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے بنگلہ دیش ٹیم راولپنڈی میں ٹریننگ کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی بی نے تاحال پی سی بی کی پیشکش کا جواب نہیں دیا۔خیال رہے کہ بنگلہ دیش ٹیم نے شیڈول کے مطابق 17 اگست کو پاکستان پہنچنا ہے۔بنگلہ دیش میں سیاسی صورتحال کی وجہ سے دو دنوں سے بنگلہ دیش ٹیم کا میرپور میں ٹریننگ سیشن نہیں ہو سکا۔