راولپنڈی ،لاہو ر:(بیورورپورٹ،اپنے نمائندے سے)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے حکومتی کمیٹی تلاش گمشدہ ہے،حکومت پہلے بازیاب کرائے پھر آن کیمرہ مذاکرات ہوں گے، اعلانات، کمیٹیاں نہیں بلکہ اقدامات چاہئیں، 8اگست کو مری روڑ سے آگے کی طرف بڑھیں گے،11تاریخ کو لاہور، 12کوپشاورمیں عوامی دھرنے ہوں گے، تاجروں، صنعتکاروں سے مشاورت مکمل کرلی ہے،14اگست کے بعد ملک بھر میں ہڑتال کی کال دیں گے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہاتمام تحصیلوں،اضلاع میں عوامی مطالبات کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز ہوگا،حکومت کو واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں عوامی مطالبات کےلئے جدوجہد کریں گے،عام آدمی کا مقدمہ لڑیں گے،حکمران بنگلہ دیش کے حالات سے سبق حاصل کریں،بجلی کے بلوں میں کمی،تنخواہوں پر ٹیکسز کا خاتمہ،پٹرول لیوی کا خاتمہ اور آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرائے،جماعت اسلامی پرامن سیاسی مزاحمت کے ذریعے جدوجہد کو جاری رکھے گی،ان خیالات کا اظہار حا فظ نعیم الرحمن نے دھرنے کے شرکاءاور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا دھرنا کے مطالبات 25 کروڑ عوام کے دکھ درد کے ترجمان ہیں، وزیراعظم شہباز شریف ضد، ہٹ دھرمی چھوڑیں، مطالبات تسلیم کرکے عوام کو ریلیف دیں،جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف نے کہا جماعت اسلامی 11 اگست کو وزیر اعلیٰ ہاو¿س کے باہر دھرنا دے گی، حافظ نعیم الرحمن دھرنے سے خصوصی خطاب کریں گے، جماعت اسلامی کے دھرنے کو راولپنڈی میں 12 دن اور کراچی میں 4 دن ہو چکے ہیں، جماعت اسلامی اگلے مرحلے میں احتجاج کا دائرہ مزید شہروں تک وسیع کرے گی۔
ضیا الدین انصاری نے کہا جماعت اسلامی لاہور میں دھرنے کےلئے تیار ہے، زندہ دلان لاہور اگر کسی کو اقتدار کی سیڑھی پر چڑھاتے ہیں تو اتارنا بھی جانتے ہیں، حافظ نعیم الرحمن مایوس قوم کی واحد امید ہیں،عبدالعزیز عابد نے کہا حکمران بنگلہ دیش سے سبق سیکھیں،جماعت اسلامی کے کارکن حکومت کیلئے لوہے کے چنے ثابت ہو رہے ہیں،حکومت بیک ڈور سے دھرنا ختم کرنے کیلئے منتیں کر رہی ہے جبکہ میڈیا پر انکاری ہے۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















