اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیرخزانہ اورنگزیب نے کہا ہے آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ رواں ماہ منظورہو جائے گا،ملک خیرات سے نہیں چلتا، ٹیکس ہر حال میںدینا ہوگا،پاکستان میں آبادی بڑھنے کا بم پھٹ چکا ،کنٹرول کرنا ہوگا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا اکتوبر میں سالانہ میٹنگ کے دوران آئی ایم ایف اور ورلڈبینک سے کلائمیٹ فنانسنگ پر بات ہوگی، آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کے بعد ایگزیکٹوبورڈ سے کلائمیٹ فنانسنگ پربھی بات کی جائے گی، رواں ماہ کے اختتام تک آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ سے سٹاف لیول معاہدے کی منظوری ہوجائےگی،پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کےساتھ آبادی کو کنٹرول کرنا ہو گا۔
اورنگزیب نے کہامعاشی صورتحال بہتر بنانے کےلئے بجٹ، ٹیکس اقدامات، انرجی سیکٹر، معیار زندگی بہتر بنانا ہوگا، وزارت خزانہ، وزارت موسمیاتی تبدیلی، آئی ایم ایف اور عالمی بینک کےساتھ مل کرکام کررہی ہیں، آئی ایم ایف اور عالمی بینک کےساتھ ملکر موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کی مانیٹرنگ کوبہتربنایاجائےگا،موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کےلئے موسمیاتی تبدیلیوں پر مبنی پالیسیاں بنانا ہوں گی،بیوروکریسی ہر جگہ موجود ہے، ہر چیز کا ایک فریم ورک ہونا چاہے، ملکی معیشت کو بہتر بنانے کےلئے نجی شعبے کو بھی کردار ادا کرنا ہو گا۔
ٹیکس ہر حال میں دینا ہوگا،ملک خیرات سے نہیں چلتا،وزیر خزانہ



















